خبرنامہ سندھ

باغ ابن قاسم کے ایم سی کی ملکیت ہے

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ باغ ابن قاسم کے ایم سی کی ملکیت ہے‘ کراچی میں ایسی بہت سی جگہیں ہیں جہاں پارک بنائے جاسکتے ہیں‘ سہراب گوٹھ میں پارک بنائے جاسکتے ہیں‘ کراچی میں جتنا قبضہ اور چائنہ کٹنگ ہوئی وہ ہوچکی اب اور نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ باغ ابن قاسم کے معاہدے میں کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ کراچی میں ایسی بہت سی جگہیں ہیں جہاں پارک بنائے جاسکتے ہیں۔ باغ ابن قاسم کے ایم سی کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جتنا قبضہ اور چائنہ کٹنگ ہوئی وہ ہوچکی اب اور نہیں ہونے دیں گے سہراب گوٹھ میں پارک بنائے جاسکتے ہیں۔ (ن غ)