خبرنامہ سندھ

بانی متحدہ کے حق میں نعرے، رہنماء بے بس

کراچی: (ملت+اے پی پی) کورنگی میں ایم کیو ایم پاکستان کا مقامی سطح کا اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ اجلاس میں اس وقت افراتفری پیدا ہو گئی جب ایم کیو ایم لندن کے حمایتی کارکنان نے بانی متحدہ کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ نعرے بازی بڑھی تو رہنماؤں نے بجلی بند کرنے کا حربہ استعمال کیا لیکن وہ ناکام رہا اور بالآخر اجلاس کو ختم کرنا پڑا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو اپنے ہی اجلاس میں بانی متحدہ کے حمایتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، اس سے قبل دیگر اداروں کے پروگراموں میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو بانی متحدہ کے حمایتوں کا سامنا رہا ہے۔