خبرنامہ سندھ

بانی کیخلاف قرارداد پیش کرنا شرمناک قرار

لندن: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم لندن کے رہنماء ندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین میں اخلاقی جرات ہے تو اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں اور پھر ذاتی حیثیت میں دوبارہ الیکشن لڑیں۔ ندیم نصرت نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے اور تمام شعبہ جات کو تحلیل کر دیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی اور تمام شعبہ جات نئے سرے سے تشکیل دیئے جائیں گے۔ تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے تمام اختیارات ندیم نصرت کو دے دیئے گئے ہیں۔