خبرنامہ سندھ

بتایا جائے 131 لاپتہ کارکن کہاں ہیں؟

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان نے لاپتہ کارکنوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور متحدہ پاکستان کے سینئر رہنماء خواجہ اظہار کہتے ہیں کہ لاپتہ کارکنان کے لواحقین بار بار رابطہ کر رہے ہیں، ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔