کراچی:ملت آن لائن.. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ زیادتی کررہی ہے اور بجلی کے نام پر تماشا ہورہا ہے۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 فیصد گیس سندھ سے پیدا ہوتی ہے لیکن وفاق کی جانب سے اسی صوبے کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور بجلی پر صوبے کے ساتھ تماشاہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ادائیگی کے باوجود بھی سندھ کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی وفاقی حکومت سندھ کو اس کا جائز حصہ دے۔