خبرنامہ سندھ

بجلی کے وزیر کی سندھ دشمن پالیسی قابل مذمت ہے، چانڈیو

مشیر اطلاعات:(ملت+اے پیپی) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہےکہ حیدرآباد کے عوام 2 روز سے پینے کے پانی سے محروم ہیں، سرکاری معاملات میں عوام کو گھسیٹنا کہاں کی سیاست ہے؟ ان ہی پالیسیوں کے باعث سندھ میں مسلم لیگ ن کا نام و نشان تک مٹ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بجلی والے وزیر کی سندھ دشمن پالیسی کی مذمت کرتاہوں،حیدرآباد پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،وفاقی حکومت لاکھوں شہریوں پر ظلم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند وزراکی پالیسی سےسندھ میں وفاقی حکومت کیخلاف نفرت زور پکڑ رہی ہے،حیدر آباد کے شہری 2روز سے پانی سے محروم ہیں۔