بدقسمتی ہے پارلیمنٹ احتساب کا بل پاس نہ کر سکی؛بلاول بھٹو
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ پارلیمنٹ احتساب کا موثر بل پاس نہ کرسکی، بلاامتیاز احتساب کے بغیر موجودہ سیاسی نظام متنازع رہے گا۔ منگل کو بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بدقسمتی ہے کہ پارلیمنٹ احتساب کا موثر بل پاس نہ کرسکی، بلاامتیاز احتساب کے بغیر موجودہ سیسی نظام متنازع رہے گا۔
یپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کا جلسہ پانچ دسمبر کو ہو گا، بلاول بھٹو جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پیپلز پارٹی کا ایجنڈا ہمیشہ جمہوریت رہا ہے، طعنے دینے والے کبھی جمہوریت کیساتھ نہیں رہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد کابینہ فیصلہ سازی کا واحد فورم نہیں۔قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری نظام چلتا نہیں دیکھ سکتی، نون لیگ کو جمہوریت سوٹ نہیں کر رہی، وہ عدالت اور فوج کو اشتعال دلانا چاہتی ہے، مسلم لیگ چاہتی ہے فوج اور عدلیہ غصے میں آ جائیں، اداروں کو گالیاں دی جا رہی ہیں، ادارے تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیرآئینی نہیں۔