خبرنامہ سندھ

بدین، زائرین کی بس حادثہ کا شکار، 30 افراد زخمی

بدین: (ملت+آئی این پی)بدین میں مائی جیجاں کے میلے میں جانیوالے زائرین کی بس الٹنے سے تیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بدین میں مائی جیجاں کے میلے پر جانیوالے زائرین کی بس مور جھر کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں تیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں بیشتر کا تعلق لیاری سے ہے۔ ریسکیو حکام نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ہے۔