بدین:(اے پی پی) بدین کے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی عروج پر ہے اور بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے۔ بدین کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت اور استعمال معمول بن گیا۔اسکولوں کے باہرمنشیات کے عادی افراد نے ڈیرے ڈال دیئے۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول اسماعیل سومرو کے بچے منشیات کے عادی ہونے لگے۔ بدین کے مختلف اسکولز چھٹی کے بعد ہیروئنچیوں کی آماجگاہ بن جاتے ہیں۔