حیدر آباد: (اے پی پی)بدین حیدرآباد ریلوے سیکشن مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا جبکہ بدین میں ریلوے اسٹیشن سے ٹریک کی پپٹریاں ہی اکھیڑ لی گئیں ، جو کسی بھی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ ریلوے حکام کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث بدین حیدرآباد ریلوے سیکشن خطرناک حد تک شکستہ ہو گیا ہے تقریبا100کلو میٹر طویل ٹریک کی حالت مختلف مقامات سے انتہائی زبوں دکھائی دیتی ہے جبکہ بدین میں ریلوے اسٹیشن سے نامعلوم چور ریلوے ٹریک کی پٹریاں ہی اکھیڑ کر کے گئے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث حیدرآباد بدین ریلوے ٹریک پہ کبھی کبھار چلنے والی اکلوتی ٹرین کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے رابطہ کرنے پر اسٹیشن ماسٹر کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اعلی حکام ہی کچھ بتا سکتے ہیں ۔