خبرنامہ سندھ

بعض عناصرمنفی تاثر عام کرکے مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں،آئی جی سندھ

کراچی(ملت آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کسی پولیس افسر کو وزیر داخلہ سندھ کے اجلاس میں شرکت سے نہیں روکا ۔ایسا منفی تاثرعام کرکے بعض عناصر اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ آئی جی نے اجلاس میں شرکت سے پہلے پولیس افسران کو اجازت لینے کا کہا تھا ۔نئے وزیر داخلہ سندھ کی آمد کے ساتھ ہی سندھ حکومت اور آئی جی سندھ تنازع میں شدت آ گئی ۔ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی واضح الفاظ میں تصدیق سامنے آئی ہے کہ کسی پولیس آفیسر کو وزیرداخلہ سندھ کے اجلاس میں شرکت سے روکا نہیں گیا تاہم افسران متعلقہ ہیڈکوارٹرز سے باہرجانے کی اطلاع دفاتر میں نوٹ کرائیں۔اطلاع نوٹ کرانااشد ضروری ہے ۔جب افسران سندھ کے دیگر اضلاع میں فرائض انجام دے رہے ہوں، یہ احکامات اعلیٰ حکام کی ہدایات کے عین مطابق ہیں،بدقسمتی سے کچھ غلط تاثر اس حوالے عام کیاجارہا ہے اورایسے تاثر عام کرنے کامقصد اپنا مفاد حاصل کرناہے۔اس قبل یہ اطلاعات تھیں کہ آئی جی سندھ نے افسران کو وزیر داخلہ کے اجلاس میں اجازت کے بغیر شرکت سے روک دیا ہے اوراجلاس میں شرکت سے قبل تحریری اجازت لینے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے اپنے دفتر میں رمضان میں سیکورٹی اقدامات سے متعلق صبوے بھر کے پولیس افسران کا اجلاس طلب کررکھاہے۔