خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹوسےوزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

کراچی: (اے پی پی) گورنر ہاؤس میں وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد وزیر سندھ سید مراد علی شاہ بلاول ہاوس پہنچے۔ بلال بھٹو زرداری نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ جس کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالےسے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فریال تالپور، سید قائم علی شاہ اور دبئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آصف زرداری نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے پہلے مرحلے کے لئَے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ وزراء کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ کابینہ میں نثار کھوڑو، جام مہتاب ڈہر، سہیل انور سیال، منظور وسان، میر ہزار خان بجارانی شامل ہوں گے۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔