خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹوکاعید کشمیریوں کےساتھ منانےکا اعلان

لاہور:(اے پی پی) پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی میدان میں ہلچل مچانے کو تیار ہے، بلاول بھٹو نے عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 8ستمبرکو کراچی پہنچ رہے ہیں، کراچی کے بعد وہ کشمیر جائیں گے، بلاول بھٹو نے عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کا اعلان کردیا پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پانامالیکس اور کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، تحریک کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔ بلاول بھٹو نے پاناما لیکس کے خلاف تحریک چلانے کے لئے صوبوں کی پارٹی قیادت سے تجاویز مانگ لی ہیں، احتجاجی تحریک میں دھرنوں، مظاہروں اور ریلیوں کی بجائے سیاسی جلسے کئے جائیں گے اور ان جلسوں کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا۔