خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹوکا بے بنیاد الزامات پرچوہدری نثارکوقانونی نوٹس بجھوانےکا فیصلہ

لاہور/اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کا بے بنیاد الزامات پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ ‘پیپلزپارٹی کے سینئر وکلاء کو نوٹس کی تیار ی کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ایان علی اور بلاول بھٹو کے اےئر ٹکٹ ایک ہی اکاؤنٹ سے خر یدے جانے کا دعویٰ کیا جسکے بعدبلاول بھٹو نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ان تمام باتوں کو جھوٹ کو پلندہ قر ار دیاہے اور پیپلزپارٹی کے سینئر وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو لیگل نوٹس بجھوائے جس میں کہا جا ئیگا وہ جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے یا عدالت میں قانونی کاروائی کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہوجائے ۔ذرائع کے مطابق نوٹس کی تیاری کے بعد بلاول بھٹو ڈرافٹ کی حتمی منظور ی دیں گے جسکے بعد اسے وزیر داخلہ کو بجھوایا جائیگا ۔