خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹوکا سندھ کابینہ میں بڑے پیمانےپراکھاڑپچھاڑ کا فیصلہ

کراچی: (آئی این پی) سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کے فیصلے پر عملدرآمد بلاول بھٹو کی دبئی سے واپسی اور دورہ کشمیر کے بعد آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد متوقع ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اہم وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو وزیر تعلیم کا قلمدان سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نئے اسپیکر کیلئے ڈاکٹر سکندر میندہرو اور نثار کھوڑو جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ارم خالد کے نام زیر غور ہیں۔ وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر داخلہ سہیل انور کی وزارتوں میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔