خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو این اے 204 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے

لاڑکانہ: (ملت+اے پی پی) آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے ایاز سومرو نے قیادت کو استعفیٰ بھجوا دیا ، ڈاکٹر عذرا فضل بھی چند روز میں استعفیٰ دے دیں گی ۔ لاڑکانہ این اے دو سو چار سے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے ۔ ایاز سومرو آج شام اسلام آباد پہنچیں گے ۔ تین جنوری کو وہ استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ استحقاق کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد ایاز سومرو استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں گے ۔ ایاز سومرو کی نشست پر بلاول بھٹو زرداری الیکشن لڑیں گے ۔ این اے دو سو تیرہ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی اپنا استعفی ایک دو روز میں سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کر دیں گی ۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی خالی کردہ نشست پر آصف زرداری ضمنی انتخاب لڑیں گے ۔