خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو نے بھی ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگا دیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) بلاول بھٹو نے بھی ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگا دیا ، ان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے دوبئی سے وطن واپسی سے قبل ٹویٹ میں اپنے والد کی سیاسی فہم و فراست کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک زرداری سب پر بھاری ہے ۔ بلاول بھٹو نے اس موقع پر حکومت کو خبردار کیا کہ اب رائے ونڈ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اب گو نواز گو کا نعرہ بھرپور انداز سے لگے گا ۔