خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو نے سندھ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

کراچی:(اے پی پی) کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سندھ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا۔ بلاول ہائوس میں طلب کئے گئے اجلاس میں سندھ میں جاری ازسر نو تنظیم سازی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ پارٹی چیئرمین کو رپورٹ پیش کریں گے جبکہ 18 اکتوبر کو جلسے کے بجائے ریلی نکالنے کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔ ریلی اسٹارگیٹ سے کارساز تک نکالنے کی تجویز دی جائے گی، جس کی سر براہی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنمانثاراحمد کھوڑو، مولابخش چانڈیو، سیدہ نفیسہ شاہ اور راشد ربانی بھی شرکت کریںگے۔