خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کرلیا

سندھ:(اے پی پی) سندھ میں رینجرز کےقیام اور اختیارات ، لاڑکانہ میں اسد کھرل اور وزیرداخلہ سہیل سیال کے بھائی کے معاملہ پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو طلب کرلیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلاول ہائوس کراچی میں طلب کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ چیئرمین پیپلزپارٹی کو اہم امور پربریف بھی کریں گے۔ بات چیت میں رینجرز کے اختیارات و قیام، لاڑکانہ میں وزیرداخلہ سہیل سیال کے بھائی طارق سیال اور اسد کھرل کی گرفتاری اور رینجرز سے تنازعے کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر معاملات پر تجاویز سے آگاہ کریں گےجبکہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد قائم علی شاہ شریک چیئرمین آصف ذرداری سے ملاقات اور مشاورت کے لئے اہم نکات تیار کریں گے۔