خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو کالاڑکانہ ڈویژن اور تمام اضلاع کیلئے پارٹی عہدیداروں کا اعلان

کراچی (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ ڈویژن اور اس کے تمام اضلاع کے لیے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کے لیے صدر اعجاز جکھرانی، جنرل سیکریٹری اعجاز بروہی اور اطلاعات سیکریٹری مشتاق علی جتوئی، لاڑکانہ ضلع کے صدر عبدالفتاح بھٹو، جنرل سیکریٹری خیر محمد شیخ اور اطلاعات سیکریٹری محمد علی بگھیو، قمبر شہدادکوٹ ضلع کے لیے صدر قمرالدین گوپانگ، جنرل سیکریٹری پنہل سومرو، اطلاعات سیکریٹری نیاز چانڈیو، شکارپور ضلع کے لیے صدر عابد بھیو، جنرل سیکریٹری ذولفقار کماریو، اطلاعات سیکریٹری نظام الدین مہر ، جیکب آباد ضلع کے لیے صدر لیاقت لاشاری، جنرل سیکریٹری محمد عارف دایو اور کشمور کندھکوٹ ضلع کے صدر گل محمد جکھرانی، جنرل سیکریٹری الطاف کھوسو اور اطلاعات سیکریٹری صادق گولاٹو شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے گزشتہ سال پارٹی کی تمام صوبائی تنظیمیں تحلیل کرکے کوآرڈی نیشن کمیٹیز کی تشکیل کی تھی ۔ایک طویل مرحلے کے بعدعہدیداروں کا اعلان کیا ہے۔