خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو کا جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کاشکریہ

بلاول بھٹو کا

بلاول بھٹو کا جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کاشکریہ

کراچی :(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی، چیف جسٹس نےکراچی کے اسپتال کے دورے پر جو دیکھا اس کی تعریف کی۔ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال کراچی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک بھیجا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ رجسٹری میں کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان اچانک جناح اسپتال پہنچے اور ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت وارڈ، نیوروسرجری اور ریڈیا لوجی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اسٹاف کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا تھا۔
چیف جسٹس کا جناح اسپتال کا دورہ
چیف جسٹس نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو جناح اسپتال میں بہترین انتظام چلانے پر سراہا اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔