خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو کا سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا

بلاول بھٹو کا سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ

کراچی: (ملت آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ انتخاب کے فوری بعد عام انتخابات کے محاذ پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ انتخابات کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔ عام انتخابات کے محاذ کی سرگرمیوں میں پہلے مرحلہ پر پنجاب کو ٹارگٹ کیا جائے گا ، سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب بھر میں جلسوں کا سلسلہ دوبارہ شرو ع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں شیخوپورہ، قصور، گجرات، سرگودھا، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں جلسوں کی تجاویز زیرغور ہیں۔ بلاول بھٹو نےپنجاب میں سیاسی سرگرمیاں اورمزید جلسوں کا شیڈول طلب کر لیا ۔ بلاول بھٹو نے پنجاب کی پارٹی قیادت کو پارٹی کی ممبرشپ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں دودھ 85 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں دودھ 85 روپے فی کلو قیمت پر فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں دودھ کی قیمت کے حوالے سے ملک ریٹیلر ایسوسی ایشن اور دیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ شہر میں دودھ کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن دودھ مہنگا بیچا جارہا ہے۔ دودھ ریٹیلر ایسوسی ایشن نے کہا کہ 85 روپے فی کلو قیمت پر دودھ فروخت نہیں کرسکتے، اس قیمت پر نقصان کا سامنا ہے، جب کہ کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں۔
ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافے کا اعلان
عدالت نے قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر دلائل طلب کیے تو وکلا نے بتایا کہ قیمت کے تعین سے متعلق صوبائی اور وفاقی قوانین موجود ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے دودھ 85 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک قیمت کے تعین سے متعلق قانون پر فیصلہ نہ ہو دودھ 85 روپے فی کلو قیمت پر فروخت کیا جائے۔ مہنگی قیمت پر دودھ بیچنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے شہری نے کہا کہ کراچی میں زائد قیمت پر دودھ فروخت ہو رہا ہے۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو مقررہ قیمت پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔