خبرنامہ سندھ

بلاول بھٹو کا نجی سیکیورٹی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع

کراچی (ملت + آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیکیورٹی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ پیر کو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عدالت عالیہ میں نجی سکیورٹی گارڈز رکھنے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کے مطابق جان کو خطرہ ہے ، غیر جمہوری اور انتہا پسند قوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں جبکہ میری والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایااس لیے بلٹ پروف ،سیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنے ،لائسنس یافتہ اسلحہ وگارڈزرکھنے کی اجازت دی جائے۔