بلاول بھٹو کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان
کراچی: (ملت آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا، اتوار کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکی مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے اس اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کال پر پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتحاجی مظاہرے کریں گے، اس ضمن میں تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکی مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے اس اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کال پر پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتحاجی مظاہرے کریں گے، اس ضمن میں تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کال پر پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتحاجی مظاہرے کریں گے، اس ضمن میں تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔