خبرنامہ سندھ

بلاول کا سندھ سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یکم جنوری سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رابطہ مہم سندھ کے شہر حیدر آباد سے شروع ہو گی جہاں 5 جنوری کو “جئے بھٹو ریلی” نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت بلاول بھٹو خود کریں گے۔ ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے پارٹی کا اجلاس ہفتے کے روز حیدر آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔