خبرنامہ سندھ

بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ

کراچی:(اے پی پی) ایم کیو ایم کی جانب سے شہر کے نامزد میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملنے کے باوجود منتخب نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جا رہے اس لئے وہ آئین کی دفعہ 140اے کے تحت سپریم کورٹ جائیں گے کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اور اب ہمیں اختیارات بھی سپریم کورٹ دلائے گی۔ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، صورت حال یہ ہے کہ ہم پر تالی بجانے پر بھی غداری کا کیس بنا دیا جاتا ہے لیکن انہیں ملک کی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔ یہ مقدمات جلد ہی ختم ہوجائیں گے۔ پھر ہم بلدیاتی نمائندوں کی حیثیت سے حلف لے کر اپنے دفتروں میں بیٹھیں گےاور پھر بتائیں گے کہ کام کیسے ہوتا ہے.