خبرنامہ سندھ

بلدیہ عظمی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں:فریال تالپور

کراچی :(آئی این پی)پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپو نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ پیپلزپارٹی کو شہرقائد کے مسائل کے حل کیلئے ہوش آہی گیا۔سوک سینٹرمیں بلدیہ عظمی اجلاس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔تاہم اجلاس کے بعد صحافیوں کے تابڑتوڑسوالات پراجلاس کی صدارت کی تردید کردی ۔ فریال تالپورکا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرا نے سوک سینٹر آئی ہوں،عام شہری کی حیثیت اجلاس میں بیٹھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شہرکے مسائل پرتشویش ہے۔ اس موقع پروزیربلدیات جام خان شورو نے وفاق پرچڑھائی کردی کہا کہ وفاق نے بلدیات کے فنڈزلے کرزیادتی کی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے اضافی دس ارب روپے رکھے جائیں گے۔