خبرنامہ سندھ

بلدیہ فیکٹری کا نیا کردار سامنے آگیا

ایم کیو ایم:(ملت+اے پی پی) سے تعلق رکھنے والے ملزم یوسف عرف گدھا گاڑی نے سانحہ بلدیہ سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم لیڈراصغر بیگ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث تھا۔ ايم کیو ايم سے تعلق رکھنے والے ملزم یوسف گدھا گاڑی والے کا ویڈیو بيان منظر عام پر آگیاہے،ملزم کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ٹیم لیڈر اصغر بیگ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے میں ملوث تھاجبکہ بلدیہ میں سب سے زیادہ فساد اصغر بیگ کے حکم پر ہوتارہا۔ ملزم يوسف کا تعلق ايم کیو ايم کے بلدیہ سیکٹر سے ہے، اپنے ویڈیو بیان میں یوسف نے انکشاف کيا کہ سانحہ بلدیہ کے بعد رحمٰن بھولا نے فیکٹری کے باہر کيمپ لگایاجو دو تین روز تک قائم رہا تھا ۔ بلدیہ فیکٹری میں بیگ برادرز کا آنا جانا تھا،دوران تفتیش ملزم نے سیاسی جماعت کے کارکنان کو قتل کرنے بھی اعتراف کیا جبکہ ملزم اور اس کے ساتھی پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ اور جلاو گھیراؤمیں بھی ملوث ہیں۔