خبرنامہ سندھ

بلدیہ فیکٹری کی خبریں بے بنیاد ہیں: ستار

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ رؤف صدیقی کا بلدیہ فیکٹری کی آتشزدگی کے حوالے سے پھر باتیں آنے لگی ہیں۔ سانحہ بلدیہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ لوگوں کو زندہ جلایا جائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ مدینہ منورہ میں تھے جب بھولا کیس میں انکا نام آیا تو وطن واپس آ گئے کسی ادارے کو انکی ضرورت ہے تو حاضر ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر سانحہ بلدیہ کے پیچھے کسی ایم کیو ایم کے کارکن یا ذمہ دار کا ہاتھ ہے تو انہیں سزا دی جائے۔ کیس کی انکوائری اور جے آئی ٹی میں یہ واضح ہیں کہ اس میں رئوف صدیقی کا نام کہیں بھی نہیں ہے۔