خبرنامہ سندھ

بلدیہ کیس: چریا سے تفتیش کے بعد سابق وزراء سے پوچھ گچھ کا فیصلہ

کراچی: (ملت+اے پی پی) سانحہ بلدیہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔ عبد الرحمان عرف بھولا کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد اب مزید تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم پہلے سے گرفتار دہشتگرد زبیر عرف چریا سے بھی تفتیش کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق، رحمان بھولا نے زبیر عرف چریا کے ساتھ مل کر فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رحمان عرف بھولا کے بیان کی روشنی میں سابق صوبائی وزراء سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ عبدالرحمان عرف بھولا کے حماد صدیقی کے حوالے سے بیان کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔