خبرنامہ سندھ

بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی: (ملت+اے پی پی) بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز اور گینگ وار ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ادھر شاہ فیصل کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ نیو کراچی اور لانڈھی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعات ڈکیتی مزاہمت کا شاخسانہ معلوم ہوتے ہیں۔