‘بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ قابل مذمت ہے؛رضا ہارون
کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون حکومت پر برس پڑے، بولے بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت احتساب عدالت سے پنجاب ہاؤس تک محدود ہو چکی ہے، کلبھوشن یادیو کا بلوچستان اور کراچی کے حوالے سے بیان سب کے سامنے ہے۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی میں را سے فنڈز لینے والی جماعت کام کر رہی ہے، ضرورت ہے کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات کو ایک تناظر میں دیکھا جائے، مردم شماری میں دھاندلی کے ذریعے کراچی کی آبادی ایک کروڑ پچاس لاکھ کم کر دی گئی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء آصف حسنین کا کہنا تھا کہ پی ایس پی سینٹرلائزڈ ڈیٹا سسٹم سے منسلک ہو گئی ہے، اب دنوں کا کام گھنٹوں میں ہو جائے گا، ممبر سازی مہم کے دوران ایک لاکھ آٹھ ہزار 302 افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔