خبرنامہ سندھ

بلوچستان کے پانی نے کراچی کےسعدی گارڈنزکوڈبودیا

کراچی:(اے پی پی) بلوچستان سے آنے والے پانی کے ریلے نے شہر قائد کے علاقے سعدی گارڈنزکوبھی ڈبودیا ہے۔ بلوچستان میں ہونے والی مون سون بارشوں کا پانی لٹھ ڈیم سے ہوتا ہوا کراچی کے علاقے سعدی گارڈن میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث علاقے کا ایک بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے، پانی علاقے میں داخل ہونے سے علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں جب کہ علاقہ دریا کا منظرپیش کررہا ہے، پانی کے اخراج کا نالا بھی مکمل طور پر بھر چکا ہے جب کہ اگر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا رہا تو پانی آبادی میں داخل ہوجائے گا۔ اس وقت پانی خالی اراضی تک پہنچا ہے اور رہائشی علاقے بالکل محفوظ ہیں، پانی گھروں تک نہیں آنے دیں گے جب کہ علاقہ مکینوں نےخبردارکیا ہے کہ حکومتی ادارے حرکت میں نہ آئے تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ 2013 میں بھی لٹھ ڈیم کا پانی سعدی ٹاؤن میں داخل ہوگیا تھا اور سیلابی ریلےسے مالی نقصان کےعلاوہ 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔