بلٹ پروف جیکٹ نے کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی جان بچالی
کراچی(ملت آن لائن)کراچی کے علاقے میٹروپول سگنل پر مسلح ملزمان نے ٹریفک سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔
ڈی ایس پی فیریئر کنور آصف کے مطابق دو مسلح ملزمان نے ٹریول ایجنسی کے باہر ملازم کو لوٹ رہے تھے کہ دفتر کے سامنے کھڑے ٹریفک اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ٹریفک اہلکار پر جوابی فائرنگ کر دی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کے باعث وہ محفوظ رہے۔ ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔
ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہیلمٹ پہنے دو مسلح افراد بینک سے نکلنے والے کمپنی کے ملازم سے جیکٹ چھیننے کی کوشش کر رہے تھے۔
’میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے مجھ پر فائرنگ کردی تاہم وہ رقم لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔‘