خبرنامہ سندھ

بندوق کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئےنوجوان جاں بحق

بندوق کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئےنوجوان جاں بحق

کراچی: (ملت آن لائن) ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں فائرنگ سے اسد نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان سیکیورٹی گارڈ تھا اور بندوق کے ساتھ سیلفی بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈآکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اہل خانہ نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ اسد کے والد کے مطابق واقعہ خودکشی نہیں قتل کی واردات ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمیر اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

…………………..
…اس خبر کو بھی پڑھیے…ڈی جی رینجرز سندھ نے حیرت انگیز انشافات کر دیے

کراچی:(ملت آن لائن) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ ماضی میں کراچی میں ہونے والی خونریزی سے فائدہ اٹھانے والا گروپ امید لگا کر بیٹھا ہے کہ دوبارہ موقع ملے تو واپس آئے مگر شہری بالکل خوف زدہ نہ ہوں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کراچی میں سندھ رینجرز کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے بابائے قوم کے بہترین اوصاف کو سامنے رکھنا ہوگا۔ میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ کراچی کی اہمیت سے سب واقف ہیں، اس شہر کا اعزاز یہ ہے کہ اس نے قائد اعظم جیسے عظیم رہنما کا تحفہ دیا اور قائد کا احسان یہ ہے کہ اُنہوں نے ہمیں پاکستان جیسا عظیم وطن دیا ۔ ڈی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اب کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔