خبرنامہ سندھ

بچوں نے دہشتگردوں کےعزائم کو ناکام بنایا، گورنرسندھ

بچوں نے دہشتگردوں کےعزائم کو ناکام بنایا، گورنرسندھ
کراچی:(ملت آن لائن) گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ بچوں نےجان قربان کرکےدہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا،بچوں کی عظیم قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قربانی نے قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کیا، بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔ گورنر سندھ بچوں کی عظیم قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی، آج کا دن دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے۔ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قربانی نے قوم کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کیا، بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔ گورنر سندھ بچوں کی عظیم قربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی، آج کا دن دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے۔ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے