خبرنامہ سندھ

بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جا رہی ہیں، چانڈیو

کراچی:(آئی این پی) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مولا بخش چاڈیو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، جہاں جرائم زیادہ ہیں وہاں نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہورہا کیونکہ وہاں فرشتوں کی حکومت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں آپریشنزمیں تیزی لا رہے ہیں اورصوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر نظر آئے گا۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغوا کے کوئی واقعات نہیں ہوئے، بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جارہی ہیں، پنجاب حکومت کے محافظوں نے سندھ میں بچوں کےاغواکی خبریں پھیلائیں۔