خبرنامہ سندھ

بھارت بڑا دہشت گرد قرار، شہر شہر احتجاج

حیدرآباد/کوٹری/سکھر/جیکب آباد/کندھ کوٹ/پشاور: (ملتت+اے پی پی) بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے۔ شہر شہر مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور دشمن کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ہم ارض پاک کے تحفظ کے لئے ایک ہیں۔ حیدر آباد میں بھارت مخالف ریلی کے شرکاء نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ بھارتی وزیر اعظم کے پتلے کو جوتے مارے گئے۔ پھر جلا دیا گیا۔ سکھر اور کوٹری میں ہندو برادری سڑکوں پر آ گئی۔ نریندر مودی کا پتلا جلایا اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہونے کا عزم بھی دہرایا۔ جیکب آباد، کندھ کوٹ اور دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ پشاور میں بھی ہندو برادری نے بھارت مخالف ریلی نکالی۔ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف بنوں میں بچے بھی سڑکوں پر آ گئے۔ اقلیتی برادری نے بھی ریلی نکالی۔