خبرنامہ سندھ

بھارت میں جائیداد ثابت ہوجائے تو دس لاکھ روپے تحفہ دوں گا :ڈاکٹرعاصم

کراچی:(اے پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی ، ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں جائیداد ثابت ہو جائے تو ایک ملین روپے تحفہ دوں گا ۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ہسپتال میں دہشت گردوں کے علاج اور پناہ دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین ، انیس قائم خانی ، قادر پٹیل ، وسیم اختر اور روف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے غائب ہونے والے 9 بل کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے ۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کی جانبداری ثابت نہیں ۔ یہ معاملہ ٹرائل کے دوران دیکھا جائے گا ، عدالت نے مقدمے کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی ۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ بھارت جائیداد کا الزام لگانے والے ثابت بھی کریں ، اگر بھارت میں جائیداد ثابت ہو جائے تو ایک ملین روپے تحفہ میں دے دوں گا ۔