خبرنامہ سندھ

بھتہ طلبی میں ملوث 7 مجرموں کوعمر قید کی سزا

کراچی (ملت + آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شہری کو اغواء کر کے 50 لاکھ روپے بھتہ طلبی میں ملوث 7 مجرموں ،گلشن ،نوید ،عبدالرشید ،نواز ،سکندر ،عزیز اور جبار کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی ،فاضل عدالت نے گلشن اور علی نواز کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں مزید چودہ چودہ سال قید کی سزا بھی سنائی اور مجرمان نوید ،عبدالرشید اور سکندر کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں مزید سات سات سال سزا کا حکم سنایا ہے،سزا پانے والے مجرموں نے 2014 میں شیر محمد نامی شخص کو اغواء کر کے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،منگل کو سنائے جانے والے فیصلے میں عدالت نے لکھا ہے کہ استغاثہ نے جرم ثابت کردیا ہے ،مجرموں کو گواہوں نے شناخت کیا ہے،ایسی صورت میں مجرموں کو رعایت نہیں دی جاسکتی ہے۔