خبرنامہ سندھ

بھٹوکی 3 نسلوں کےساتھ کھڑے رہنےکا شکریہ! آصفہ

کراچی:(اے پی پی) پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما سید قائم علی شاہ کو سندھ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مدت تک وزیر اعلی رہنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ٹوئیٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں قائم علی شاہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی 3 نسلوں کے ساتھ کھڑے رہنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ سید قائم علی شاہ سندھ کی ممبئی سے علیحدگی کے بعد 1937 سے اب تک سندھ کے دوسرے وزیر اعلیٰ ہیں جو3 مرتبہ اس عہدے پر فائز رہے ۔ اس سے قبل محمد ایوب کھوڑو 3 مرتبہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے لیکن ان کے تینوں ادوار حکومت کی مدت سید قائم علی شاہ کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔ سید قائم علی شاہ 9 سال سے زائد عرصے سندھ میں وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہنے والے سیاستدان ہوں گے۔ پہلی مرتبہ وہ 2 دسمبر 1988 سے 25 فروری 1990 تک، دوسری مرتبہ 6 اپریل 2008 سے 21 مارچ 2013 تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے، تیسری مرتبہ 30 مئی 2013 سے وزیر اعلیٰ ہیں ۔ سید قائم علی شاہ کا سیاسی سفر 6 عشروں پر محیط ہے جس میںسے وہ 9 سال 2 ماہ سے زیادہ وزیر اعلیٰ رہنے والے سیاستدان ہون گے۔ آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ٹوئیٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں قائم علی شاہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی 3 نسلوں کے ساتھ کھڑے رہنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ہم آپ کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔