خبرنامہ سندھ

بھکاری نے آئی جی سندھ کو درخواست لکھ ڈالی

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی پولیس سے شہری تنگ تھے اور اب پولیس نے بھکاریوں کو بھی تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ تنگ کرنے پر بھکاری پولیس اہلکاروں کے خلاف میدان میں آ گئے اور آئی جی سندھ کو درخواست لکھ ڈالی۔ بھکاری کی جانب سے لکھی درخواست میںں اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکار ایسے چوراہے پہ جانے کو کہتے ہیں جہاں کچھ نہیں ملتا۔ بھکاری نے یہ بھی لکھا ہے کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بجائے غریب اور معذور بھکاریوں کو تنگ کرتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھکاری کی صدا کون سنتا ہے۔