خبرنامہ سندھ

بیرسٹرسیف کافاروق ستارکوالطاف حسین کےبیان سےلاتعلقی کا مشورہ

اسلام آباد (اے پی پی) ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے ڈاکٹر فاروق ستار کو الطاف حسین کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرنے کا مشورہ دے دیا ہے- ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے پارلیمنٹ ہاو¿س آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فاروق ستار کو مشورہ دیا ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن میںپارٹی فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ الطاف حسین کے بیان سے اظہار لاتعلقی کریں کیونکہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ رینجرز کی جانب سے رہائی ملنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے ”اہم اعلان “کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن بھی فاروق ستار کے ساتھ ”اہم اعلان “ کریں گے۔