خبرنامہ سندھ

بیرونی کے ساتھ اندرونی دشمنوں کا بھی سامنا ہے، کور کمانڈر کراچی

کورکمانڈر کراچی:(آئی این پی) لیفٹینٹ جنرل نوید مختیار نے کہا ہے کہ ہم کوبیرونی دشمنوں کے ساتھ اندرونی دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین ہمارا غرور ہیں۔ کراچی ملیرگیرژن میں یادگار شہداء یوم دفاع کی تقریب ہوئی ۔ تقریب میں کورکمانڈر ، وزیراعلی سندھ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ یادگار شہدا پر کور کمانڈر کی جانب سے گلدستہ چڑھایا گیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ تقریب میں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھاکہ ہم کوبیرونی دشمنوں کے ساتھ اندرونی دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔ زخمی اہلکاروں کوقومی دہارے میں شامل کرنا ضروری اور ملک کی محفوظ سرحدوں کی بھاری قیمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیر پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قیام پاکستان سے اب تک شہید ہونے والوں کی قربانی اور ایثار کو سلام پیش کرتے ہیں ۔۔ قوم آپکی مقروض ہے اور یہ قرض کبھی ادا نہیں ہوسکتا، کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھاکہ شہدا کے لواحقین ہمارا غرور ہیں اور ہماری قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی فورسز کے ساتھ شہریوں کا بھی کردار ہے۔ شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو زندگی کے دھارے میں لانا اولین فرض ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سفردشوارضرورہے ہم منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف میجر شریف شہید کی بڑی بہن خالدہ باجی نے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالدہ باجی کا کہنا تھاکہ یہ اعزاز بہت کم لوگوں کونصیب ہوتا ہے اور اللہ کا شکرہے شہید کی بیٹی شہید کی بہن ہوں۔