خبرنامہ سندھ

بینرزلگانےوالوں اوربدلہ گروپ سےکوئی تعلق نہیں، مصطفیٰ عزیز

لندن:(اے پی پی) ایم کیو ایم لندن نے بدلہ گروپ اور جانشین گروپ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایم کیو ایم لندن کے ترجمان مصطفیٰ عزیزآبادی کا کہنا تھا کہ بدلہ گروپ کی چاکنگ، جانشین گروپ کے بینرز سے کوئی ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جب کہ ریڈ زون میں کوئی ایسے بینرز کیسے لگاسکتا ہے اور پولیس اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی میں یہ کیسے ممکن ہوا۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ایم کیو ایم کا ان بینرز سے کوئی لینا دینا نہیں اور ہم سب کو پتا ہے کہ کون اتنا طاقت ور ہے کہ اتنی ہائی سیکیورٹی ایریاز میں ایسے بینرز لگیں۔ واسع جلیل کا کہنا تھا کہ بینرز لگا کر ایک بار پھر فرشنوں کی طرف سے ٹوپی ڈرامہ شروع کردیا گیا ہے جو 92 کے آپریشن کا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریڈ زون میں بینرز لگائے گئے تو سیکیورٹی حکام کیا سورہے تھے۔