خبرنامہ سندھ

بیچ ایونیوروڈ عبدالستارایدھی کےنام سےمنسوب کردیا گیا

کراچی(آئی این پی) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے بیچ ایونیو روڈ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا۔ڈی ایچ اے نے یہ قدم عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اٹھایا۔ ایک روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے بھی گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی لاہور میں ایک سڑک ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صوبے کے 3 اضلاع میں ایدھی فاؤنڈیشن کو مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لاہور ہاکی اسٹیڈیم کا نام عبد الستار ایدھی سے منسوب کردیا۔