خبرنامہ سندھ

بے امنی کیس: سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی رپورٹ دوبارہ مسترد کردی

کراچی(اے پی پی)بےامنی کیس میں سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی دوبارہ پیش کی گئی رپورٹ بھی مسترد کردی ہے۔آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیکر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ کراچی بے امنی کیس کی سماعت دوسرے روز بھی کراچی رجسٹری میں جاری ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدرشاہ نے رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا آپ کی رپورٹ کاغذ کے ٹکڑے کے مترادف ہے۔ آئی جی سندھ نے سپریم کورٹ کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیکر تحفظات کا اظہار کردیا ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھاگزشتہ روز بنچ میں شامل ایک جج کے ریمارکس نامناسب تھے۔بنچ کےریمارکس نامناسب قرار دینے پر جسٹس امیر ہانی مسلم آئی جی سندھ پر برہم ہوگئے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے آئی جی سندھ کو کہا مسٹر آئی جی سندھ آپکو کوئی اعتراض ہے تو لکھ کر درخواست کریں۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عدالت کے تمام ریمارکس آپکی کارکردگی کے لحاظ سے جائز اور درست ہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپکو کوئی ایشو ہے تو لکھ کر دیں ،عدالت جائزہ لے گی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے39ملزمان گرفتار ہوئے، 15ملزمان مقابلوں میں مارے گئے۔2015میں ٹارگٹ کلنگ میں 159 افرادنشانہ بنے،83مقدمات درج کیےگئے،22کیسز کے چالان جمع کرائے گئے،4کیسز سی کلاس ہوئے۔ گزشتہ روز جسٹس شیخ عظمت نےرینجرزرپورٹ کوچیف سیکرٹری ،آئی جی سندھ کیخلاف چارج شیٹ قراردیاتھا۔