(اے پی پی) شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی لیاری میں کرپشن کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغازکردیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں اہم انتظامی عہدوں پرخلاف ضابطہ تعیناتیاں کی گئیں۔خلاف ضابطہ تقرری کیخلاف گورنرسندھ نے بھی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ گورنرسندھ کے احکامات کو نظر اندازکردیا گیا۔یونیورسٹی کے اکاوٴنٹ عبدالرشید ملاح نے ملازمت کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے ۔ وائس چانسلرڈاکٹراختربلوچ کا کہنا ہے کہ عبدالرشید ملاح سمیت خلاف ضابطہ ہونے والی تقرریوں کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے۔