خبرنامہ سندھ

تحریک انصاف کی کرپشن مٹاو ملک بچاو مہم کیلئے خصوصی بس تیار

کراچی:(آئی این پی) تحریک انصاف نے کرپشن مٹاو ، ملک بچاو مارچ کے لئے خصوصی بس تیار کر لی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن مٹاو ، ملک بچاو مارچ کا آغاز سندھ سے کر دیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف نے مرکزی قیادت کے لئے اس بار کنٹینر کے بجائے خصوصی بس تیار کی ہے ۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی تصاویر سے مزین بس میں قائدین کے آرام کے لئے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ بس میں رہنماوں کے لئے صوفوں کا اہتمام بھی ہے جبکہ حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لئے ٹی وی بھی موجود ہے۔ بس میں واش روم کے ساتھ میٹنگ روم کی سہولیات بھی دستیاب ہے ۔