خبرنامہ سندھ

تحفظ ناموس رسالت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جے یوآئی

کراچی (ملت + آئی این پی) جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی ، جنرل سیکریٹری حافظاحمدعلی، امیر کراچی ڈویڑن پیر لیاقت علی شاہ،مفتی محمدحماداللہ مدنی، مولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مفتی ظل الرحمان،قاری عبدالغفورشاکر، خطیب عبدالرحمان، قاری سیف الرحمان، مولانامشتاق عباسی، مولانااقبال تنولی،مولاناغلام مصطفی فاروقی، قاری عبدالحئی شیخ، الحاج عبدالعزیزصدیقی، مولاناعبدالستاربلوچ ودیگر نے کہاہے کہ اگرتوہین رسالت کے قانون کو غیرمؤثربنانے یا ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو اسلامیان پاکستان اپنی جان کی بازی لگادیں گے مگرناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔یہ باتیں انہوں نے جے یوآئی سندھ کے دفترگلستان جوہر میں عہدیداران وذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پرناموس رسالت کے لئے مختلف دینی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپوراحتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیاگیا۔شرکاء4 نے اپنے خطاب میں کہاکہ عقیدہ ختم نبوت،ناموس رسالت اور استحکام پاکستان کے لیے کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،تحفظ ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء4 کرام کی ناموس کا چوکیدار ہے اس میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ برداشت نہیں کریں گے منکرین ختم نبوت قادیانی اور انکے ہمنوااسلام اور ملک پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے عالمی سطح پر بے بنیاد اورغلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔حافظ احمدعلی نے کہاکہ بپارلیمنٹ کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرا شہداءِ ختم نبوت کے سر ہے 53ء4 کی تحریک ختم نبوت میں 10ہزار شہداءِ ختم نبوت نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے آقا کی نبوت و رسالت کی لاج رکھی جس پر شہداء4 کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔پیر لیاقت علی شاہ ودیگر مقررین نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا گستاخانہ مواد کا از خود نوٹس لینے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز نے گستاخانہ مواد کیخلاف نوٹس لیکر پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا کردیا 20کروڑ غیور اسلامیان پاکستان انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پھر یہودی و قادیانی لابی 73ء4 کے متفقہ آئین کی اسلامی شقوں بالخصوص تحفظ ختم نبوت و ناموسِ رسالت ایکٹ کو غیر موثر بنانیکی سازشیں کررہی ہے جنہیں غیور مسلمان ملیامیٹ کردینگے ہم اسلامائزیشن کا عمل رول کرنے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سیکولر بنانیکی سازش کو قطعی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔